شام میں دراندازی کسی صورت

شام میں دراندازی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے: عراق

ویب ڈیسک: عراق نے واضح کیاہے کہ شاتم میں کسی قسم کی دراندازی کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔
عراقی وزیر داخلہ عبدالامیر الشمری نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز شام کے ساتھ سرحدی پٹی کے ساتھ اہم قلعہ بندی کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ ان کا ملک شام سے عراقی سرزمین میں یا سرحد پار کسی قسم کی دراندازی کی اجازت نہیں دے گاکیوںکہ شام کے اندر کچھ دہشت گرد گروہ اب بھی سرگرم ہیں۔
عراقی وزیر داخلہ نے نشاندہی کی کہ اس نے شام کی جانب سے ہونے والی تبدیلی کے بعد سرحد پر حفاظتی اقدامات کو بھی مضبوط کیا ہے۔
عبدالامیر الشمری نے انکشاف کیا کہ سرحد کے جنوبی حصے میں سرحدی چوکیاں ابھی تک خالی ہیں، انہوں نے کہا کہ سرحد کے جنوبی حصے میں شامی افواج کی کوئی موجودگی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کی درخواست 5مارچ تک منظور