ایران کی مدد کی پیشکش

ایران کی لاس اینجلس میں لگی آگ پر قابو پانے کیلئے مدد کی پیشکش

ویب ڈیسک: ایران نے ا مریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی بدترین آگ پر قابو پانے کے لیے امریکا کو مدد کی پیشکش کردی۔
ایرانی خبررساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند کی جانب سے امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں امداد بھیجنے کی پیشکش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر طیب اردوان رواں ہفتے پاکستان آئیں گے