ویب ڈیسک: امریکی شہر لاس اینجلس آتشزدگی کے نتیجے میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتنے والے شخص کا محل بھی راکھ میں تبدیل کر دیا۔
لاس اینجلس میں لگی تاریخ کی بدترین آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے نتیجے میں12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں ، 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔
پیسیفک پیلی سیڈس کا علاقہ آگ سے بری طرح تباہ ہوگیا ہے یہ وہ علاقہ ہے جہاں ہالی وڈ کے اے لسٹرز اور ارب پتی افراد کے گھر ہیں۔
آگ میں جہاں ہزاروں گھر راکھ بن گئے اس میں ایک عالیشان محل کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایڈون کاسترو کا بھی تھا، جس نے گزشتہ سال دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا انعام جیتا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ایڈوین کاسترو نیگزشتہ سال فروری میں لاٹری ٹکٹ میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا انعام جیتا تھا جس کے بعد انہوں نے 25 ملین ڈالر سے زائد میں ہالی وڈ ہلز میں ایک پرتعیش محل خریدا تھا۔
ایڈون کاسترو کی ملکیت والی جائیداد میں 5 بیڈرومز اور6 باتھ رومز شامل تھے اور یہ مشہور شیٹو مارمونٹ ہوٹل کے اوپر واقع تھی۔
ایڈون کاسترو کا یہ محل معروف شخصیات گلوکارہ آریانا گرانڈے، اداکارہ ڈکوٹا جانسن کی رہائش گاہ کے برابر میں قائم تھا۔
