مذاکراتی عمل بحال ہونے

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں پیشرفت،تیسرا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق مذاکراتی عمل کا تیسرا اجلاس طلب کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطاق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 15 جنوری بروز بدھ دن ڈیڑھ طلب کرلیاگیا۔
اجلاس کانسٹیٹیوشن روم پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوگایہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور ہوگا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق آج رات 10 بجے وطن واپس پہنچیں گے، ایاز صادق ذاتی دورے پر بیرون ملک گئے ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی واپسی کے بعد حکومت اپوزیشن مذاکرات کے تیسرے دور کاشیڈول فائنل ہوگا ۔
قبل ازیں سپیکر آفس کے ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان6ماہ میں آئی ایم ایف کی بڑی شرائط پوری کرنےمیں کامیاب