ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب

مردان میں ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک: مردان میں ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ روزی بند گوجر گڑھی میں پیش آیا جہاں ڈیڑھ سالہ بچہ نالے میں گر کر ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ڈوبنے والے بچے کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ساحل ولد جاوید کے نام سے ہوئی ۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں وکلاء کا احتجاج ،پولیس کے ساتھ جھڑپیں،ریڈ زون سیل