ویب ڈیسک: صوابی میں گھر کے اندر فائرنگ سے بیوی جاں بحق جبکہ شوہرشدید زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقہ چھوٹا لاہور میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گھر کے اندر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں شوہر شدید زخمی جبکہ اس کی بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔
شدید زخمی عارف نامی شخص کو باچا خان ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
