پشاور میوزیم میں ورکشاپ

پشاور میوزیم میں گندھارا پر سائنسی مطالعہ سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد

ویب ڈیسک: پشاور میوزیم میں گندھارا پر سائنسی مطالعہ سے متعلق بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقا کیا گیا ۔
ورکشاپ میں 14ممالک کے 40 سے زائد محققین نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی شفقت ایاز اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔
ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی شفقت ایاز نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے سنجیدگی سے کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چالیس سے زیادہ بین الاقوامی محققین خیبر پختونخوا میں گندھارا تہذیب کے حوالے سے صوبے کے دورے پر ہیں، ورکشاپ کے انعقاد سے صوبے کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔
معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا مزید کہنا تھا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دے رہے ہیں، غیر ملکی سرمایہ کار بلاخوف وخطر خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے لئے آسکتے ہیں۔
شفقت ایاز نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون اور مدد فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں:  پیکا ایکٹ کیس، فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ