ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور فرنٹیئر 4×4کلب کے زیر اہتمام 13ویں سنو جیپ ریس کالام اختتام پذیر ہو گئی ۔
ترجمان ٹورازم اتھارٹی محمد سعد نے بتایا کہ ریس میں اپر سوات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور پاک آرمی کا تعاون سے منعقد کی گئی جس میں ویمن کیٹیگری میں مشال نے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
کیٹیگری اے میں بابر خان نے پہلی ، باچا خان نے دوسری اور ڈاکٹر طاہر نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،کیٹیگری بی میں یاسین نے پہلی ، محمد سید نے دوسری اور وقاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
ترجمان ٹور ازم اتھارٹی سوات کے مطابق تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے ڈاکٹر امجد علی تھے ۔
ترجمان نے بتایا کہ جیپ ریس دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد نے کالام کا رخ کیا جبکہ مقامی باشندے بھی جیپ ریس سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔
