جاپان میں زلزلے کے جھٹکے

جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

ویب ڈیسک: جاپان کے جنوب مغربی علاقے کویوشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق جاپان کے جنوب مغرب علاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی ہے اور اس کی گہرائی 37 کلومیٹر تھی۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد ممکنہ سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے جنوبی علاقوں میں موجود ایٹمی بجلی گھروں میں اب تک صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا گیا