ویب ڈیسک: سوات میں پہاڑی تودہ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
اطلاعات کے مطابق واقعہ مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں پیش آیا جہاں گھر میں کام کے دوران اچانک پہاڑی تودہ آگرا۔
پہاڑی تودہ گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
