مشیر خزانہ مزمل اسلم سے غیر ملکی

پشاور: مشیر خزانہ مزمل اسلم سے غیر ملکی یونیورسٹیز کے ریسرچ اسکالرز کی ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم سے نامور غیر ملکی یونیورسٹیز کے ریسرچ اسکالرز کے وفد نے کی ملاقات کی ہے ۔
وفد میں چودہ ممالک کے مختلف یونیورسٹیز کے 40 اسکالرز شامل ہیں جوکہ شعبہ آاثار قدیمہ میں تحقیق کی غرض سے خیبر پختونخوا کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔
یونیورسٹیز میں ٹوکیو یونیورسٹی، یونیورسٹی آف میونخ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ، ہارورڈ یونیورسٹی،پیکنگ یونیورسٹی، اسٹینڈفورڈ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف شکاگو، یونیورسٹی آف کنساس، مالایا یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔
متعلقہ حکام کی طرف سے وفد کو صوبے کے اثار قدیمہ اور تاریخی ورثے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے صوبے میں اثار قدیمہ کے تحفظ کے علاوہ مذہبی اور ثقافتی سیاحتی سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات بارے آگاہ کیا گیا ۔
ملاقات میں خیبر پختونخوا میں اثار قدیمہ کے تحفظ اور مذہبی و ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لئے اشتراک کار کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وفد کی جانب سے صوبے کے اثار قدیمہ کے تحفظ اور مذہبی و ٹقافتی سیاحت کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی گئی ۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے خیبر پختونخوا آمد پر وفد کو خوش آمدید کہتا ہوں، دنیا بھر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ریسرچ اسکالرز کی خیبر پختونخواہ آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر ملکی وفود کا آنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ خیبر پختونخوا پر امن اور بین الاقوامی سیاحوں کے لئے محفوظ اور پر کشش جگہ ہے ،خیبر پختونخوا قدیم گندھارا تہذیب کا مرکز ہے، اپنے آثار قدیمہ کی وجہ سے یہاں مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ۔
مزمل اسلم نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں آنے والے تمام سیاحوں کو مکمل تحفظ اور ہر قسم کی سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سفیر بنیں اور دنیا کو یہ پیغام دیں کہ خیبر پختونخوا پر امن جگہ ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نوازہیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی ختم، فیصلہ جاری