ویب ڈیسک: رحمان بابا میں دو بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہو گئے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ رحمان بابا کی حدود موسم خان گڑھی میں پیش آیا ج ہاں دو بھائیوں مظہر اور ذولفقار پسران حاجی ملک صنوبر ساکنان موسم خان گڑھی نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں بھائی جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والوں میں حاجی مظہر اور ذوالفقار شامل ہیں ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مظہر نشے کا عادی تھا جو کہ اکثر اوقات گھر والوں کیساتھ لڑتا جھگڑتا تھا۔
