لکی مروت میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تتر خیل بائی پاس پر پیش آیا جہاں گزشتہ رات ڈاکوؤں نے ناکہ بندی کرکے لوٹ مار شروع کر رکھی تھی ۔
اس دوران ڈاکوئوں نے فائرنگ کرکے سیف اللہ نامی شخص کو قتل جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا مسافر زخمی ہو گیا ۔
واقعے کے خلاف میلہ شہاب خیل کے عمائدین نے آج احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔
