اسرائیلی فوج کی بربریت

اسرائیلی فوج کی بربریت تھم نہ سکی ،مزید 45فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: غزہ میں اسرائیلی فوج کی جاری بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا ، تازہ حملوں کے دوران مزید 45فلسطینی شہید ہو گئے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں صلاح الدین سکول پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں5فلسطینی شہید ہوگئے، کل سے اب تک مقبوضہ غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 45 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ پر اسرائیلی محاصرے کے 100 دنوں میں تقریباً 5ہزار فلسطینی شہید یا لاپتا ہو چکے ہیں اور 9 ہزار 500 زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ 7اکتوبر2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 46ہزار 584 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 9 ہزار 731 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والے اس حملے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیاں: ایرانی سپریم لیڈر نے اپنی حکومت کو خبردار کردیا