ویب ڈیسک: ضلع کرم کے لئے اشیائے خورد و نوش دیگر امدادی سامان کا دوسرا قافلہ روانہ کردیا گیا ۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق 45کے قریب مال بردار گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل کینٹ سے ہنگو کے لئے ر وانہ کیا گیا ہے جس کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ٹل و ہنگو میں گزشہ دو ہفتوں سے 160مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں ،مال بردار گاڑیوں میں اشیائے خوردنوش ادویات سمیت سبزیاں اور پھل لے جائے جائیں گے ۔
قبل ازیں قبائلی رہنماء نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ مارکیٹ میں خوراک و ادویات کی دکانیں بند ہیں جس کے باعث لاکھوں کی آبادی کے لئے چالیس ٹرک سامان ناکافی ہے ضرورت کے مطابق سامان فراہم کیا جائے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اشن کے مطابق ادویات ختم ہونے کے باعث میڈیکل اسٹور اور پرائیویٹ ہسپتال بند ہوگئے ہیں جبکہ طلبہ تین ماہ سے غیر حاضر ہیں ۔
ذرائع کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث علاقہ سے باہر فوت ہونے والے پچاس20 سے زائد مسافروں کو ہنگو و دیگر علاقوں میں دفنا دیا گیا۔
