ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ہمشیرہ علیمہ خان حکومت کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل سے لاتعلق ہو گئیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنمائوں کو واضح ہدایات دیں کہ وہ صرف ان کی گائیڈ کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اورمذاکرات کریں گے ۔
پی ٹی آئی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی کمیٹی سے رابطے میں رہیں، ان کو اپنے طور پر تجاویز دے رہی تھیں جس پر کمیٹی کے ارکان مشکل میں نظر آرہے تھے کہ کس کی رائے پر عمل ہو۔
تاہم اس معاملے میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت ملی ہے کہ ان کی گائیڈ لائن پر بات چیت کو آگے بڑھایا جائے۔
اس ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ہمشیرہ مذاکراتی امور سے تقریبا لاتعلق ہوگئیں ہیں،اب کمیٹی صرف بانی کی گائیڈ لائن کے مطابق حکومتی کمیٹی سے رابطے اور مذاکرات کرے گی۔
