نوجوان کے قتل کیخلاف حتجاج

لکی مروت: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کیخلاف حتجاج

ویب ڈیسک: لکی مروت میں اہلیان شہاب خیل کاقاضی اشفاق چوک میں احتجاج ،قتل ہونے والے نوجوان کی نعش رکھ کر سڑک بند کردی ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تتر خیل بائی پاس پر ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے خلاف اہلیان شہاب خیل نے احتجاجی مظاہرہ کرکے روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کردیا ۔
مظاہرین نے واقعہ پر انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی ۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات تترخیل بائی پاس پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے میلہ شہاب خیل کے نوجوانوں سیف اللہ کو قتل جبکہ عامرزیب کو زخمی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹرائینگولر سیریز، پروٹیز کو ہرا کر نیوزی لینڈ فائنل کیلئے کوالیفائی کر گیا