مردان میں ایک شخص قتل

مردان میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر ایک شخص قتل

ویب ڈیسک : مردان میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ شہباز گڑھی میں پیش آیا جہاں حضرت خان سمیت نامعلو م ملزمان نے فائرنگ کرکے محمد سید نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ ریسیکو ٹیم نے مقتول کی نعش کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا ۔
تھانہ شہباز گڑھی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتول اور قاتل قریبی رشتہ دار بتائے جارہے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ