غزہ میں جھڑپوں کے دوران

غزہ میں جھڑپوں کے دوران 5اسرائیلی فوجی ہلاک، 10زخمی

ویب ڈیسک: غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران کیپٹن سمیت 5اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 10زخمی ہو گئے ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی غزہ میں ہونے والے حملے میں 10 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 8کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔
اسرائیلی فوج کے مطابق تمام فوجی اسرائیلی فوج کی نحال بریگیڈ کا حصہ تھے، اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 850 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہباز شریف کی فضل الرحمان سے ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال