پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ مکمل، 6فرنچائزز نے سکواڈز کا انتخاب کرلیا

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 10 کے پلیئرز کی ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی،جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل سکواڈز کا انتخاب کیا۔
لاہور کے شاہی قلعہ میں منعقدہ ڈرافٹنگ تقریب میں بابرعظم اور شاہین آفریدی مرکز نگاہ بنے رہے، شاداب خان نے قوالی کی سریلی دھن پر رقص بھی کیا، تقریب میں پچھلے 9 سیزنز کی ٹرافیاں بھی ڈسپلے کی گئیں۔
اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی، جنہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے پک کئے گئے ایک کھلاڑی کے نام کا اعلان بھی کیا۔
آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، شان ایبٹ، نیوزی لینڈ کیکین ولیمسن، ڈیرل مچل اور فن ایلن سمیت دنیا کے بڑے کرکٹرز پلیئرز ڈرافٹ میں شامل تھے، سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کوچ مقرر کردیے گئے جب کہ آل رانڈر شعیب ملک کو سپلیمنٹری کیٹگری میں کوئٹہ گلیڈ ایٹرز نے پک کیا ہے۔
پشاور زلمی میں انگلش بیٹر ٹام کوہلر کیڈ مور، جنوبی افریقی آل رانڈر کوربن بوش، افغانستان کے بیٹر نجیب اللہ زادران اور آسٹریلیا کے نوجوان بیٹر میکس برائنٹ شامل ہیں، سپلیمنٹری کیٹگری میں الزاری جوز ف کو شامل کرلیا گیا۔
پی ایس ایل 10کی ڈرافٹنگ میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل، سری لنکا کے بیٹر کوشال پریرا اور بنگلادیش کے اسپنر ریشاد حسین کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، انگلینڈ کے سیم بلنگز سپلیمنٹری کیٹگری میں لاہور قلندرز میں شامل ہوگئے۔
ملتان سلطانز نے ڈرافٹ سے نیوزی لینڈ کے بیٹر مائیکل بریسویل، بنگلادیش کے فاسٹ بولر ناہید رانا، ویسٹ انڈیز کے لیفٹ آرم اسپنر گوداکیش موتی اور آئرلینڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر جوش لٹل کو پک کیا، ملتان سلطانز نے سپلیمنٹری کیٹگری میں ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ کو پک کیا۔
کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے اور بنگلادیشی بیٹر لٹن داس کو شامل کیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن اور افغانستان کے محمد نبی بھی سپلیمنٹری کیٹگری میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین، فین ایلن اور رائٹ آرم فاسٹ بولر کائل جیمی سن کو ڈرافٹ سے شامل کیا ہے، فرنچائز کے مالک ندیم عمر نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں دیتے ہوئے ٹیم کا کوچ اور شعیب ملک کو سپلیمنٹری پلیئر منتخب کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلیا کے بیٹر میتھیو شارٹ اور ویسٹ انڈیز کے آل رانڈر جیسن ہولڈرکو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنالیا، سپلیمنٹری کیٹگری میں جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈیوسن بھی اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس 10فروری کو طلب کرلیا گیا