8دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر اور ٹانک میں فورسز کی کارروائیاں ،8دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاںکرتے ہوئے 8دہشت گرد ہلاک کردیئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 12،13 جنوری کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیاں کیں ۔
ایس آئی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ۔
اسی طرح ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کوختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، 3نام ارسال