ویب ڈیسک: سوات مینگورہ میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ مینگورہ وزیر مال محلے میں پیش آیا جہاں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
دونوں افراد کو اپنے گھر کے قریب ہی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔
