ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں بلکہ صرف مذاکرات ہوں گے۔
جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا عمران خان نے واضح کیا ہے کہ 2نکات پر ہی مذاکرات ہوں گے، مینڈیٹ کے حوالے سے اپنے موقف پر قائم ہیں،درخواستیں التوا پر ہیں، 4 ماہ کے اندر مینڈیٹ پر فیصلہ ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات فیصلہ سنانے میں تاخیر ہوجاتی ہے،عدالتی عملے نے ہمیں کہاتھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایاجائے گا۔ جج صاحب تھوڑا انتظار کرلیتے تو فیصلہ سنادیاجاتا۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہونی ،مذاکرات ہونے ہیں کیوںکہ مذاکرات کامیاب ہونے چاہئیں، یہ ملک کے لیے بہتر ہے۔
