ٹی ایم ایز کو گرانٹ جاری

پشاور: خیبر پختونخوا کے مالی بحران کا شکار ٹی ایم ایز کو گرانٹ جاری کردی گئی

ویب ڈیسک:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مالی بحران کا شکار ٹی ایم ایز کو گرانٹ جاری کردی گئی ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے کے 106ٹی ایم ایز کو 63 کروڑ 13 لاکھ کی گرانٹ جاری کردی گئی ۔
جاری مراسلے کے مطابق میٹروپولیٹن پشاور کو 8کروڑ 29 روپے کا فنڈجاری کر دیا اسی طرح ٹی ایم اے چمکنی کیے لئے دو کروڑ 17 لاکھ، شاہ عالم کیلئے 1 کروڑ 90 کی منظوری ہوئی ۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے جاری مراسلے کے مطابق ایبٹ آباد ، ڈیرہ اسماعیل خان ، ہری پور اور دیگر ٹی ایم ایز کو بھی گرانٹ جاری کر دی گئی۔
مراسلے میں کہاگیا ہے کہ گرانٹ یکم جنوری تا مارچ کے ٹی ایم ایز شیئر کی مد میں جاری کی گئی ہے ۔
صوبائی محکمہ خزانہ کے مطابق گرانٹ کے اجراسے تمام ٹی ایم ایز ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  مہمند، انضمام کے وقت کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے، حیدر خان ہوتی