سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

پشاور :ملک سعد شہید پولیس لائنزدھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک: پشاور کے ملک سعد شہید پولیس لائنزدھماکے میں ملوث سہولت کار کے جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کردی گئی۔
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزم محمد ولی کو پیش کیا گیا جہاں پولیس نے عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی ۔
اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے ملزم کی جسمانی ریمانڈ میں ایک دن کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم محمد ولی نے پولیس لائنز کے خود کش دھماکے میں سہولت کاری کی ہے ، ملزم سابق پولیس اہلکار ہے جس کے کالعدم تنظیم کے ساتھ روابط ہیں۔
، تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی ، مزید تفتیش کی ضرورت ہے جس پر عدالت نے تفتیش کے ملزم کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالہ کردیا۔

مزید پڑھیں:  سٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس 2500 پوائنٹس کمی سے 1لاکھ 9ہزار 400پر آ گیا