ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے لالکرتی بازار کے قریب فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس نے واقعے کے حوالے سے اپنی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔ یاد رہے کہ ضلع نوشہرہ میں فائرنگ کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
