بینک ڈکیتی کی ایف آئی آر

نوشہرہ، بینک ڈکیتی کی ایف آئی آر تھانہ پبی میں درج

ویب ڈیسک: بینک ڈکیتی کی ایف آئی آر تھانہ پبی میں درج، منیجر کے مطابق ایک کروڑ 78لاکھ 79ہزار سے زائد کی رقم چوری ہوئی، چور ڈکیتی میں 578تولے سونا بھی لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ میں بینک ڈکیتی کی ایف آئی آر تھانہ پبی میں درج کر لی گئی ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ بینک آیف آئی آر تھانہ پبی میں بینک منیجر کی مدعیت میں درج کر دی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بینک منیجر کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ 78لاکھ 79ہزار سے زائد کی رقم چوری ہوئی ہے، اس دوران ڈکیت 578تولے سونا بھی لے اڑے ہیں۔
پولیس نے رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے چوکیدار کو اے ٹی ایم مشین کے کمرے میں رسیوں سے باندھ رکھا تھا، جبکہ ڈاکو اپنے ساتھ بینک کا کیمرہ سسٹم بھی کاٹ کر ساتھ لے گئے۔

مزید پڑھیں:  جنگ بندی معاہدہ، حماس کی جانب سے مزید 3اسرائیلی یرغمالی رہا