مالٹا اور گوبھی موٹاپے اور ذیابیطس

مالٹا اور گوبھی موٹاپے اور ذیابیطس سے بچنے میں مددگار

ویب ڈیسک: صحت مند جسم کیلئے جہاں ماہرین ایکسرسائز پر فوکس کرنے کا مشورہ دیتے ہیں وہیں چند سبزیاں اور پھل بھی انسانی صحت کیلئے نہایت مفید ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ مالٹا اور گوبھی موٹاپے اور ذیابیطس سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ وہ سپر فوڈز ہیں جو آپ کے دل کا خیال رکھیں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ہم ان متذکرہ بالا فروٹ اور سبزی کا صحیح اور مناسب استعمال کرنا شروع کر دیں تو دل کی بیماریوں اور امراض سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔ یہ غذائیں ہمیں بند شریانوں، ذیابیطس اور موٹاپے جیسے مسائل سے بچنے میں مدد دیتے ہیں۔
مالٹا وٹامنز اور فائبر سے بھرپور
نارنجی رنگ کے گول رسیلے پھل، جن کی کھردری، چمکدار سرخی مائل پیلی چھلّی دیکھنے والوں کو تازگی کا احساس دیتی ہیں، اگر دیکھا جائے تو اپنی اس رنگت کی وجہ سے ہی مالٹا نا سنترہ نمایاں پھل ہے۔
موسم سرما کی سوغات مالٹا یا سنترہ لوگوں کا پسندیدہ پھل بھی ہے کیونکہ یہ دل کو فرحت بخشنے کے علاوہ پیاس بجھانے کا کام بھی کرتا ہے۔ سنترے میں وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیم، پیکٹین اور دیگر غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
سنترے یا مالٹے کا استعمال عارضہ قلب اور دل کے عضلات کی نشونما میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
گوبھی کی ایک قسم کیلس، دل کو طاقت بخشتے ہیں
گوبھی کی ایک قسم کیلس، جو عام گوبھی سے زرا سخت قسم کا ہوتا ہے، اس کے بارے مں ماہرین کہتے ہیں کہ یہ امراض قبل میں مفید ہے، یہ دل کو طاقت بخشتا ہے، اس کا تنا، چوڑے پتے اور کوئی کمپیکٹ سر نہیں ہوتا، لیکن ہے یہ گوبھی ہی کی ایک قسم۔
کیلس ایک بہترین غذا ہے، جو ہم ذائقے کے ساتھ ساتھ اپنے دلوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
کیلس یا گوبھی کو اپنی ڈائٹ میں شامل کرنا ہمارے قلبی نظام کو اچھی حالت میں رکھ سکتا ہے، اور دل کو مضبوط بناتا ہے، اس سبزی کے سبز پتوں میں اینٹی آکسیڈنٹس، فائبر اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ مالٹا اور گوبھی موٹاپے اور ذیابیطس سے بچنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ وہ سپر فوڈز ہیں جو آپ کے دل کا خیال رکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت آصف زرداری چین کا دورہ مکمل کر کے وطن روانہ