پیرس پروازوں پر اشتہار کی تحقیقات

وزیراعظم کا پیرس پروازوں پر اشتہار کی تحقیقات کا حکم

ویب ڈیسک: وزیراعظم کا پیرس پروازوں پر اشتہار کی تحقیقات کا حکم، ایفل ٹاورکےساتھ پی آئی اےطیارے کا غلط تاثرگیا، پی آئی اے میں 6 بوئنگ طیارے آپریشنل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیرس پروازوں پر اشتہار کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیرس کے لئے پروازوں کی بحالی کے لیے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا، اور بالآخر کامیابی نصیب ہوئی، حالانکہ پی ٹی آئی دور میں پی آئی اے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اشتہار کے حوالے سے وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم دے رکھا ہے، ایفل ٹاور کے ساتھ پی آئی اے طیارے کا غلط تاثرگیا، انگلینڈ کےلیے بھی پروازوں کی بحالی کے حوالے سے کام جاری ہے، اور مارچ، اپریل تک انگلینڈ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی