سابق ناظم ملک وصال جاں‌ بحق

نوشہرہ، موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابق ناظم ملک وصال جاں‌ بحق

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ کے علاقے مانگی شریف میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے سابق ناظم ملک وصال جاں‌ بحق ہو گئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کےبعد فرار ہونے میں‌کامیاب ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرہ کے علاقہ مانکی شریف میں نامعلوم نقاب پوش موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے مانکی شریف کا رہائشی سابق ناظم ملک وصال جاں‌ بحق ہو گیا.
ارتکاب جرم کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو نوشہرہ ہسپتال منتقل کردیا.
واقعہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر کے شواہد اکھٹے کرنے اور تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا.

مزید پڑھیں:  حکومت نےایک بارپھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کردی