ویب ڈیسک: غزہ میں ہر گزرتے لمحے کیساتھ فلسطینیوں پر حملوں میں جہاں ایک طرف شدت آ رہی ہے وہیں اسرائیلی افواج کی جانب سے حملوں کے نت نئے حربے بھی آزمائے جا رہے ہیں، شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب صیہونیوں کی بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر یلغار کا سلسلہ چل نکلا ہے، اس دوران مزید 61فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بلا رکاوٹ حملوں کا سلسلہ جاری ہے، اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61 فلسطینی شہید جبکہ 281 زخمی ہوگئے ہیں، ان حالیہ کارروائیوں کے ساتھ ہی فلسطینی شہداء کی مجموعی تعداد 46 ہزار 645 تک جا پہنچی ہے۔
گزشتہ روز مذاکرات کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ غزہ جنگ بندی 3 مراحل میں ہوگی، اسرائیل اپنی فوجی قیدی خاتون کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں جبکہ یرغمال شہریوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔
معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل فلاڈیلفی کوریڈور سے بھی دستبردار ہوگا، دوسرے مرحلے میں تمام قیدیوں کی رہائی ممکن ہوگی، تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو اور حکومت سازی پر کام کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب صیہونیوں کی بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر یلغار کا سلسلہ چل نکلا ہے، ہر سطح پر فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 61فلسطینی شہید کر دیئے گئے۔
