ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20ارب

ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20ارب ڈالر دینے کا وعدہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم اور آرمی چیف کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں، جس کی بدولت ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20ارب ڈالر دینے کا وعدہ، ورلڈ بینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا، جبکہ بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ کے تحت فراہم کی جائے گی۔
اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کی کوششیں رنگ لانے لگی ہیں، جس کی بدولت 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک کا پاکستان کو 20ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بنک اس فنڈ کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ذریعے فراہم کرے گا۔
اقتصای امور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق توسیعی فریم ورک کے تحت چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائیگی، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا، ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا بھی مخصوص اہداف کا حصہ ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق 30 ملین افراد کیلئے غذائی تحفظ، 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانا اور قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبہ کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا بھی اس پروگرام میں‌شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کل ’’گرین پاکستان انیشی ایٹیو‘‘ کے پراجیکٹس کا دورہ کرینگے