ویب ڈیسک: جنوبی کورین معطل صدر یون سک یول گرفتار کر لئے گئے، جوائنٹ انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز نے یون سک یول کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرایا۔
ذرائع کے مطابق جنوبی کورین معطل صدر یون سک یول کو گرفتارکرنے کے لیے تفتیش کار ان کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے، ایک ہزار کے قریب اہلکاروں کے ہمراہ تفتیش کار صدارتی محل پہنچے تاہم پہلے تو صدارتی گارڈز اور حامیوں کی جانب سے مزاحمت کی گئی، تاہم بعدازاں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس سے قبل سرچ اور گرفتاری کے وارنٹ دکھانے کے باوجود تفتیش کاروں کو گرفتاری سے روکا گیا تھا، کرپشن انوسٹی گیشن آفس کی جانب سے سخت الفاظ میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ کی تعمیل سے روکنے والوں کو بھی حراست میں لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ معطل صدر کا جنوبی کوریا میں 3 دسمبر کا مارشل لاء بغاوت کے مترادف تھا یا نہیں اس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔
