ویب ڈیسک: سعودی سوئمر مریم صالح نے بحرین تک تیراکی کر کے تاریخ رقم کر دی، انہوں نے یہ کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں انجام دیا.
سعودی سوئمر مریم صالح نے سعودی عرب سے بحرین تک تیراکی کا تاریخی کارنامہ سرانجام دے دیا ہے، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی تیراک نے چیلنج خالد بن حمد تیراکی مقابلے کے تحت سعودی شہر الخبر سے بحرین کے سلمان پورٹ تک تیراکی کی۔
سعودی سوئمر مریم صالح نے یہ تاریخی کارنامہ 11 گھنٹے، 25 منٹ اور 47 سیکنڈ میں انجام دیا. یاد رہے کہ اس سے قبل کسی بھی پیراک نے اتنا لمبا سفر نہیںکیا.
