ویب ڈیسک: وفاقی وزیرقانون کا پی ٹی آئی پر این آر او مانگنے کا الزام، پی ٹی آئی ساری زندگی این آر او نہیں دیں گے کی گردان کرتی رہی، جبکہ اب مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کئَے جائیں۔
وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی پر این آر او مانگنے کا الزام لگاتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ساری زندگی ہمیں کہتے رہے این آر او نہیں دیں گے، اب اپنے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کرنے کا کہنے لگے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کے دوران اعظم نذیر نے پی ٹی آئی کو عدالت کا راستہ اختیار کرنےکا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئین و قانون ایگزیکٹو آرڈر پر رہائی کی اجازت نہیں دیتا۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کابینہ میں بند لفافے میں معاہدہ پیش کیا گیا، اور رقم پراپرٹی ٹائیکون کے جرمانے کے اکاؤنٹ میں ڈالی گئی، جبکہ دوسری طرف پی ڈی ایم کی درخواست پر سپریم کورٹ نے یہ رقم سٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں ڈالی۔ یاد رہے وفاقی وزیرقانون کا پی ٹی آئی پر این آر او مانگنے کا الزام، پی ٹی آئی ساری زندگی این آر او نہیں دیں گے کی گردان کرتی رہی، جبکہ اب مطالبہ کیا ہے کہ ان کے قیدی ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے رہا کئَے جائیں۔
