ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا تیسرا سیشن کل ہونے جا رہا ہے، اس میں ہم اپنے مطالبات لکھ کر ان کے سامنے رکھ دیں گے، لیکن اب سے اہم بات یہ ہے کہ قیدیوں پر بات چیت کی جائے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے۔
اے ٹی سی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا تیسرا سیشن کل ہونے جا رہا ہے، اس میں ہم اپنے مطالبات لکھ کر ان کے سامنے رکھ دیں گے، توقع ہے حکومت ہمارے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، ان کا کہنا تھا کہ نیک نیتی سے مذاکرات ہونگے تو مسائل ضرور حل ہو جائینگے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ ہمارے سیاسی قیدی ڈیڑھ دو سال سے پابند سلاسل ہیں، ضمانتیں نہیں مل رہیں، مسائل بڑھتے جا رہے ہیں، ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی ہر صورت ضروری ہے، سیاسی قیدیوں کی رہائی جمہوریت کیلئے بھی ضروری ہے، امید ہے یہ پراسیس جلد مکمل ہوگا۔
