ویب ڈیسک: مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سےبتایا جا رہا ہےکہ دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال علاج کی غرض سے آئی بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے۔
خاتون کا تعلق ضلع مردان کے علاقے بخشالی سے بتایا جا رہا ہے، ان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خاتون 4 جنوری سے غائب تھیں، لیکن تقریباً ایک ہفتہ بعد تھانہ شیخ ملتون پہنچ کر مبینہ ملزمان عزیز اور ذاکر کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا۔
اس دوران پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے دو میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ مردان میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوئی ہے۔
پولیس رپورٹ کے مطابق مردان کلاس فور ملازمین عزیز اور ذاکر کے خلاف ایف آئی آر خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون مسماتہ (ذ) نے عدالت کے سامنے ملزمان کے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا ہے، اس کے ساتھ ساتھ خاتون کئی دن سے لاپتہ ہونے کی رپورٹ چوکی دوبیان میں والد نے درج کرا رکھی تھی۔ خاتون نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے دو ملازمین کے علاؤہ دیگر کا بھی ذاکر کیا ہے۔
یاد رہے مردان میڈیکل کمپلیکس میں بیوہ خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واعہ رونما ہوا ہے، اس حوالے سےبتایا جا رہا ہےکہ دو کلاس فور ملازمین نے ہسپتال علاج کی غرض سے آئی بیوہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی گرفتاری کیلئے کوشاں ہے۔
