ویب ڈیسک: جرائم پیشہ افراد کیخلاف مالاکنڈ لیویز متحرک ہو گئی ہے، کارروائیوں کے دوران 3اشتہاریوں سمیت 26 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ مالاکنڈ لیویز کی کارروائیوں کے دوران گرفتار ہونے والے ملزمان سے دو سرقہ شدہ موٹر کار اور بھاری مقدار میں چرس اور ائس برامد کرلی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ و ڈپٹی کمانڈنٹ مالاکنڈ لیویز ریاض محسود نے دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیویز تھانہ خار، بٹ خیلہ اور قلنگئی نے مختلف کارروائیوں کے دوران 3اشتہاریوں سمیت 26 دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرکے مقدمات درج کرلئے۔
جرائم پیشہ افراد کیخلاف مالاکنڈ لیویز متحرک ہو گئی ہے، ان کی حالیہ کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کلوگرام چرس، ائس اور چوری شدہ دو موٹر کار اور ایک موٹر سائکل برامد کر لی، جبکہ مساجد اور گھروں سے چوری شدہ واٹر موٹر اور گھریلو اشیا بھی برامد کی گئی ہیں۔
ڈپٹی کمانڈنٹ نے مزید بتایا کہ عوام کے تعاون سے علاقے کو ہرقسم جرائم سے پاک کیا جائے گا۔ لیویز فورس کے ہاتھوں لگنے والے ملزمان سے 5 عدد پستول، دوموٹرکارموٹر سائیکل اور گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔
