احتشام علی کا اچانک ڈی ایچ

مشیر صحت احتشام علی کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل کا دورہ

ویب ڈیسک: مشیر صحت احتشام علی کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل کا دورہ، عملے سے ملنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے بھی بات چیت کی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر صحت احتشام علی نے عوامی شاکایت پر رات کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لنڈی کوتل کا اچانک دورہ کیا، مشیر صحت ہسپتال میں موجود عملے سے ملے، ایمرجنسی میں آئے مریضوں کی عیادت کی۔
مشیر صحت نے سٹور میں پڑی ادویات پر ایکسپائری چیک کی، اس دوران مشیر صحت نے ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کیا، اور رات کے وقت ایمرجنسی کاونٹر پر عملے کی عدم موجودگی پر ایم ایس کی سرزنش کی۔
مشیر صحت نے ہسپتال میں بدانتظامی اور ایمرجنسی میں ادویات کی عدم دستیابی پر ایم ایس کو دفتر طلب کر لیا، انہوں نے کہا کہ ایم ایس سے ہسپتال کے انتظامی امور بارے پوچھ گچھ ہوگی۔
یاد رہےمشیر صحت احتشام علی کا اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال لنڈی کوتل کا دورہ، عملے سے ملنے کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں موجود مریضوں سے بھی بات چیت کی۔

مزید پڑھیں:  محمود اچکزئی کا حکومت کے ساتھ کمیٹیوں میں نہ بیٹھنے کا اعلان