ویب ڈیسک: ٹی ایم اے مردان میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ٹی ایم اے مردان میں مختلف مدوں میں 46 لاکھ روپے کی رقم خزانے سے نکالی گئی۔
اس حوالے سے جاری ٹی ایم اے کے مراسلہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹی ایم اے مردان میں کلاس فور ملازمین کے نام پر ایڈوانس رقوم نکالی گئی ہے، مذکورہ رقم متعلقہ ملازمین کے اکاونٹ میں بھی جمع نہیں کرائی گئی۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایم اے مردان میں مبینہ کرپشن کیخلاف اینٹی کرپشن کی انکوائری بھی جاری ہے، خاص بات یہ ہے کہ سولر ایکسپو پر 16 لاکھ کی ایڈوانس رقم ولید انجینئر، سرفراز ٹی ایم او اور نگار النبی ایس ڈی او نے نکالی ہے، جس پر بعد میں دوبارہ ہی پانچ پانچ لاکھ کے آٹھ کوٹیشن کے ذریعے چالیس لاکھ روپے نکالے گئے۔
یاد رہے ٹی ایم اے مردان میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف، ٹی ایم اے مردان میں مختلف مدوں میں 46 لاکھ روپے کی رقم خزانے سے نکالی گئی۔
