جنازے پر جانے والا نوجوان قتل

مانسہرہ، جنازے پر جانے والا نوجوان قتل کر دیا گیا

ویب ڈیسک ضلع مانسہرہ میں جنازے پر جانے والا نوجوان قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں داماد کے بھائی کے جنازے پر جانے والا نوجوان سوسل گاوں میں قتل کر دیا گیا۔
ظفر محمود ولد ولایت خان سکنہ بیرکڈ داماد کے بھائی کے جنازے پر گیا ہوا تھا، قبر پر نوجوانوں نے فائرنگ کر دی۔ اس دوران ظفر محمود شدید زخمی ہو گیا جس کو مانسہرہ کنگ عبداللہ ہسپتال پہنچایا گیا، لیکن زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
مانسہرہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی، جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے بچے سمیت3فلسطینی شہید