خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد

ایبٹ آباد، پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد

ویب ڈیسک: ضلع ایبٹ آباد میں پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد ، خواتین سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ نواں شہر پولیس کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس ماپال کیا گیا، اس واقعہ میں پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں پر بدترین تشدد، اس سے خواتین سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ایک نوجوان کو پولیس اہلکار ساتھ لے گئے، جس کا تاحال کوئی پتہ نہیں چلا، جبکہ پولیس جان سے مارنے کی دھکمیاں دے رہی ہے، ہمیں انصاف دیا جائے۔
واقعہ کے بعد متاثرہ خاندان انصاف کے لیے عدالت پہنچ گئی، اور پولیس کے خلاف 22A کے تحت درخواست دائر کر دی۔ یاد رہے کہ ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات میں ایسے واقعات ماقبل بھی رونما ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کی قیادت میں امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں، اسرائیلی وزیراعظم