عمران خان نے سمجھوتہ نہ کرنے

بیک ڈور رابطوں کے باوجود عمران خان نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا

ویب ڈیسک: خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بیک ڈور رابطوں کے باوجود عمران خان نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں، جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں، انہوں نے کہا کہ اس سب کچھ کے باوجود بانی پی ٹی آئی کلیئر ہیں، بیک ڈور رابطوں کے باوجود عمران خان نے سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان بتاتے ہیں کہ ان سے جیل میں پس پردہ بات چیت ہوتی ہے، بانی سے ایسے لوگ ملنے آتے ہیں جن کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میری بات چیت ہوئی، وہ کلیئر ہیں اور قطعی طور پر پیشکش قبول نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اصولوں پرسمجھوتہ نہیں کروں گا، ڈیل ہوئی تو چھپ کر نہیں ہو گی۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کا تبادلہ : آج 3اسرائیلی یرغمالی اور 183فلسطینی رہا ہونگے