ویب ڈیسک: آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹکٹوں کی قیمت 1 سے 25ہزار تک ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ممکنہ طور پر ٹکٹوں کی قیمت سامنے آگئی ہے، جس کے مطابق ٹکٹوں کی قیمت 1 سے 25ہزار تک ہونے کا امکان ہے۔
دوسری طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کیلئے ویزا پالیسی پر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی مشاورت جاری ہے، جبکہ ٹکٹوں کی فروخت اگلے ہفتے شروع ہو سکتی ہے۔ میگا ایونٹ کے حوالے سے پی سی بی حکام اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل وفود کے مابین دبئی میں بھارتی میچز پر ٹکٹس ڈالرز میں فروخت کرنے پر اتفاق ہوا ہے، جبکہ پاکستان میں ٹکٹوں کی قیمت روپے میں رکھی جائیں گی۔
میگا ایونٹ کیلئے ٹیموں کے قائدین کی مشترکہ پریس کانفرنس 16 یا 17 فروری کو پاکستان میں ہونے کے حوالے سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا.
