سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 15

سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال

ویب ڈیسک: گزشہ چند روز سے متاثرہ کاروبار کے بعد سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔ اس سے قبل بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی تھی اور اب ایک بار پھر مسلسل تیزی کا رجحان پایا جانے لگا ہے۔
ہنڈرڈ انڈیکس نے ایک بار تیزی پکڑ لی ہے، اور سٹاک ایکسچینی میں ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے۔ تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھِ گراوٹ کا شکار ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار کا آغاز ہوا، 100 انڈیکس میں 918 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 722 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک جاں بحق، ایک زخمی