ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بزنس میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے 2024 میں تمام کمپنیوں کو فون شپمنٹ میں پیچھے چھوڑ دیا۔
گزشتہ برس کے آخری سہ ماہی میں اندازاً 33 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے جس میں ایپل نے 23 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دیگر برانڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے تیسرے سہ ماہی کے مقابلے میں آخر سہ ماہی میں اسمارٹ فون مارکیٹ میں 3 فی صد اضافہ دیکھا گیا جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 7 فی صد کا تھا اور اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں اندازاً 1 ارب 22 کروڑ اسمارٹ فون شپ کیے گئے۔
ایپل نے جنوب مشرقی ایشیا ء اور بھارت میں ابھرتی مارکیٹ کی بدولت فہرست میں پہلا نمبر حاصل کیا۔ چوتھے کوارٹر میں 16 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ سام سنگ دوسرے اور شیومی 13 فی صد مارکیٹ شیئر کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔
ٹرانشن ہولڈنگز نامی کمپنی (جس میں انفنیکس، ٹیکنو اور آئی ٹیل جیسے تمام برانڈز شامل ہیں) چوتھے اور ویوو پانچویں نمبر آگئی۔