ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل ، بھارتی آرمی چیف کی ہرزہ سرائی پر پاک فوج کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا ہے، یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینے کا الزام حقائق کے منافی ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیت سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، کیونکہ وہاں بھارت کی ریاستی جبر کا سلسلہ دھرلے سے جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ کا یہ بیان بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے، ان کے ریمارکس جموں و کشمیر میں بھارتی جبر سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی ارمی چیف کا پاکستان پر الزام بھارت کی ریاستی جبر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، یہ بھارت کی دھوکے بازی کی اعلی مثال ہے۔ ایسے جھوٹے اور سیاسی مقاصد پر مبنی بیانات ہندوستانی فوج میں سیاست کی بے تحاشہ مداخلت کا بین ثبوت ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنرل افیسر نے بربریت کی خود ذاتی طور پر نگرانی کی، پوری دنیا بھارت کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے نفرت پر مبنی جذبات اور تقریر کی گواہ ہے۔ عالمی برادری بھارت کی بین الاقوامی قتل و غارت سے غافل نہیں، سب جانتے ہیں کہ اس کی کیا سوچ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عالمی برادری بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بھی گواہ ہے، تاہم زور زبردستی اور بھارتی مظالم نے کشمیریوں کے جذبہ خود ارادیت کو مزید تقویت دی ہے۔ یاد رہے ک ہآئی ایس پی آر کا بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانا قرار دیا.
