الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز

الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی

ویب ڈیسک: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنےکا اعلان کر دیا گیا۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئِے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ سٹیشنز کے قواعد بنا لیے ہیں، اس کے تحت ای وی سٹیشنز کا بجلی کا ٹیرف 45 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 کے 5 ماہ جولائی تا نومبر کے مقابلے 2024 میں گردشی قرضے میں کمی آئی، اس عرصے کے دوران ہماری کارکردگی بہتر رہی، تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے 2023 کے ان مہینوں کے دوران 223 ارب کا نقصان کیا جو 2024 کے مذکورہ مہینوں میں 170 ارب سے بڑھنے نہیں دیا گیا۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کر دی گئی ہے، اس کے تحت چارجنگ سٹیشنز کا ٹیرف 71 روپے 10 پیسے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے کر رہے ہیں، چارجنگ سٹینشز کا این او سی 15 دنوں میں جاری کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے ہر محلے میں چارجنگ سٹیشن ہو گا، ای پورٹل کے ذریعے اس حوالے سے اجازت دی جائے گی، 18 سے 20 لاکھ روپے اور ڈیڑھ کروڑ تک سرمایہ لگا کر اس کاروبار کو شروع کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ترک صدر اور خاتون اول کے آنے پر قوم پرتپاک خیرمقدم کرتی ہے، شہبازشریف