اراکین اسمبلی کے گوشوارے

اراکین اسمبلی و سینیٹرز کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم

ویب ڈیسک: اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرز کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ ڈیڈ لائن تک سالانہ گوشوارے جمع نہ کروائے تورکنیت معطل ہو جائے گی ،31دسمبر تک 517 ارکان نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جب تک گوشوارے جمع نہیں کراتے تب تک ارکان کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے،گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے گوشوارے جمع نہیں کرائے گئے ۔
سینیٹ کے 23 ،قومی اسمبلی کے 116 ارکان نے بھی اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔
اسی طرح پنجاب 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے،خیبرپختونخوا 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔

مزید پڑھیں:  بھارت کو 5اگست 2019 کی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا، شہباز شریف