ویب ڈیسک: لوئر کرم کے علاقہ بگن کے قریب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی سی ایل )کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی جس میں ڈرائیور محفوظ رہا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بگن کے قریب پیش آیا جہاں سڑک پر کھڑے تین مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پک اپ گاڑی کو متعدد گولیاں لگیں ۔
ڈرائیور ولایت حسین نے بتایا کہ فائرنگ شروع ہوتے ہی گاڑی کی سپیڈ بڑھائی اور بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی گاڑی و عملہ پاراچنار ایکسچینج کا سامان لانے گیا تھا اور21نومبر کو گاڑیوں پر فائرنگ کی وجہ سے پشاور میں پھنس گئے تھے ۔
واضح رہے کہ بگن لوئر کرم میں گزشتہ دو ماہ میں مسافر گاڑیوں اور ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ سمیت متعدد واقعات ہوئے ہیںجس کے بعد ضلع کرم میں دفعہ 144بھی نافذ ہے ۔
